FOR IMMEDIATE RELEASE
Contact: HHS Press Office
202-690-6343
[email protected]

محکمہ صحت  اور  محکمہ انسانی خدمات (HHS) کا علاج و معالجہ میں غیر امتیازی سلوک
:کو مضبوط کرنے کے لئے ایک مجوزہ ضابطے کا اعلان

مجوزه  ضابطہ ، جنسی رجحان اور صنفی شناخت کی بنیاد میں غیر امتیازی سلوک  اور  تولیدی صحت کی دیکھ بھال میں غیر امتیازی رسای کے تحفظ پر صدر بائڈ ن  کے انتظامی حکم کےمطابق  ترجیح مساوا ت کے تحفظات کی توثیق کرتا ہے۔

آج  یو۰ایس  محکمہ صحت اور انسانی خدمات   (HHS) نے قابل استطاعت علاج و معالجہ کے قانون  (ACA) دفعہ 1557 کو نافذ کرنے کے لئے ایک مجوزہ ضابطہ  کا اعلان کیا ہے جو رنگ و نسل، قومیت ،جنس اور عمر کی بنیاد پر امتیازی سلوک کو ممنوع قرار دیتا ہے.اور  بعض صحت کے منصوبوں اور سرکرمیوں میں معذوری کے امتیاز کوبھی ممنوع قرار دیتا ہے.یہ مجوزہ ضابطہ کچھ وفاقی فنڈڈ هیلتھ  اور  (HHS)  صحت کے منصوبوں  اور مریضوں اور صارفین کے لئے شہری حقوق کے تحفظات کو بحال اور مضبوط کرتا ہے.   اس مجوزه  ضابطہ کا  2020 ورژن کا دائرہ کار اور طاقت مریضوں کی خدمات کا احاطہ کرنے میں محدود رہیں ہیں.

مجوزہ ضابطہ،  جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے خلاف تحفظات کی توثیق کرتا ہے. جس میں جنسی رجحان اور صنفی شناخت بھی شامل ہیں.جو امریکی سپریم کورٹ کے بوسٹاک بمقابلہ کلیٹن کاونٹی کیس کے انعقاد کے مطابق ہے.اور تولیدی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات  کے حصول کےلئے امتیازی سلوک سے تحفظات کا اعادہ کرتی ہے.۰اس تجویز کردہ اصول کو مضبوط بنانا ، بائڈن ۔۔۔ ہیرس  انتظامیہ کے صنفی اور مساوی صحت اور شہری حقوق کو آگے بڑھانے کے عزم کا حصہ ہے.جیسا کہ صدر بائڈن کے ایگزیٹو آرڈرز میں صنفی شناخت یا جنسی رجحان کی بنیاد پر
امتیازی سلوک کی روک تھام اور مقابلہ کرنے، تولیدی صحت کی دیکھ بھال تک رسائ کے تحفظ  کی خدمات اور نسلی مساوات کو آگے بڑھانا اور غیر مستحق کمیونٹیز کی سپورٹ شامل ہیں.

یہ مجوزہ قائدہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ملک بھر میں لوگ بلا امتیاز صحت کی دیکھ بھال تک رسای حاصل کر سکیں. "سیکریٹری  زیویر " نے کہا: ضرورتمند کمیونٹیز(برادری) کے ساتھ کھڑا ہونا اہم ہے،خاص طور پر خواتین ،خواجہ سرا ( ٹرانس یوتھ) اور معالجوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر صحت کی دیکھ بھال پر سب کا مساوی حق ہونا چاہئے.  صحت کی دیکھ بھال کا حق  شکل و صورت ، محل و وقوع، محبت، زبان اور علاج ومعالجہ کی اقسام پر منحصر نہیں ہونا چاہئے، بلکہ اس پر سب کا مساوی حق ہونا چاہیئے.

۱ب پہلے سے کہیں زیادہ ہمیں ملک بھر میں ان لوگوں کے لیے کھڑا ہونا چاہئے جن کے مسائل بے سماعت رہ جاتے ہیں.
انھیں یہ بتانے کے لئےکہ  ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں.اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں تا کہ وہ بلا امتیاز
صحت کی دیکھ بھال تک رسائ حاصل کر سکیں.آج کا مجوزہ اصول اس مقصد کے حصول کو یقینی بنانےکے لئے کام کرنے کاایک بڑا قدم ہے.  قائم مقام (HHS) آفس فارسول رائٹس (OCR) کی ڈائرکٹر ،میلنی فونٹس رینر نے کہا: مجھے اپنے عملے پر فخر ہے جس نے اس اہم اصول پر کام کیا جو دفع  1557 کو مضبوط کرتا ہے.اور جو ہر روز ان اہداف میں مدد کے لئےکام کرتے ہیں. یہ مجوزہ قائدہ قانون کو برقرار رکھنے اور صحت کے منصوبوں یا سرگرمیوں تک رسای حاصل کرنے یا ان تک رسائ حاصل کرنے والے تمام لوگوں کے شہری حقوق کے تحفظ کے لئے ہمارے عزم کی تصدیق کرتا ہے.

سینٹر فار میڈیکئر اینڈ میڈیکیڈ  سروسز کے ایڈمنسٹریٹر(CMS)  ،چکیٹا بروکس ۔۔ لا شور(،Chiquita Brooks-La Sure)
نے کہا : دفاع  1557 کو مضبوط بنانا، اعلی معیار کی قابل استطاعت علاج کی سہولت  فراہم کرنے اور تمام لوگوں کے لئے صحت کے علاج و معالجہ کی مساوات کو چلانے کے لئے جاری کوششوں کی حمایت کرتا ہے.
یہ کام پسماندہ برادری کے قابل گریز فرق کو ختم کرنے میں مدد کرے گا اور صحت کی وہ دیکھ بھال اور مدد فراہم کرے گا جس کی لوگوں کو ترقی کے لئے ضرورت ہے.

مجوزہ  قائدہ سازی کی دفاع  1557 کا  نوٹس ، سابقہ ضابطوں میں نشاندہی کی گئ خلا کو پر کرنے کی کوشش کرتا ہے.
اس اصول کے تحت تحفظ کو آگے بڑھانے کے لئے مجوزہ ضابطہ :

  • HHS کےمنصوبوں اور سرگرمیوں کا احاطہ کرنے کےلئے دفاع  1557 کے دائرہ کار کو بحال کرتا ہے
  • وفاقی مالیاتی امداد حاصل کرنے والے ہیلتھ انشورینس کے جاری کنندگان کے لئے دفاع  1557 کے غیر امتیازی تقاضوں کے اطلاق کی وضاحت کرتا ہے۔
  • ریگیولیٹری تقاضوں کو وفاقی عدالت کی رائے سے ہم آہنگ کرتا ہے تا کہ جنسی رجحان اور صنفی شناخت سمیت جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک کو ممنوع قرار دیاجا سکے.
  • واضح کرتا ہےکہ جنس کی بنیاد پرامتیازی سلوک میں حمل یا اس سے متعلقہ حالات،بشمول استقاط حمل بھی شامل ہیں.
  • اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ شہری حقوق کی پالیسیوں اور طریقے کار کو وفاقی فنڈ حاصل کرنے والےاداروں کے ذریعے
    امتیازی سلوک ک  کو روکنے  اور ان کا  مقابلہ کرنے کی حکمت عملی کو عملی جامہ پہنایا جائے.
  • اداروں کو انگریزی کی محد ود  مہارت  ( LEP  ) کے حامل افراد کے لئے زبان کی معاونت کی خدمات کی فراہمی کے بارے میں عملے کو تربیت دینے اور معذور افراد کے لئے پالیسیوں اور طریقہ کارمیں موثر مواصلت اور معقول ترامیم کا تقاضہ کرتی ہے.
  • احاطہ کرنے والے اداروں کو، زبان کی مدد کی خدمات اور معاون امداد اور خدمات کی دستیابی کے نو ٹس کے ساتھ ساتھ غیر امتیازی سلوک  کا نوٹس فراہم کرنے کی بھی ضرورت ہے.
  • صحت کےمنصوبوں اور سرگرمیوں میں امتیازی فیصلہ سازی کو روکنے کے لئے  کلینیکل  الگوریتم (clinical Algorithms) کے استعمال کو واضح طور پر ممنوع قرار دیتا ہے.
  • یہ واضح کرتا ہے کہ صحت کے منصوبوں اور سرگرمیوں  پر لاگو ہونےوالے غیر امتیازی تقاضوں میں وہ خدمات شامل ہیں جو ٹیلی ہیلتھ کےذریعے پیش کی جاتی ہیں. جو LEP  افراد اور معذور افراد کے لئے بھی قابل رسائ ہونی چاہئے.
  • میڈ یکیئر پارٹ B  کو وفاقی مالی امداد کے طور پر تعبیر کرتا ہے.
  • ضمیر اور مذہبی آزادی کے اعتراضات  اٹھانے کے عمل کو بہتر اور مضبوط کرتا ہے.

جب تک محکمہ   قائدہ سازی کر رہا ہے ،قانون اور موجودہ ضابطہ،  دونوں نا فذالعمل ہیں۔ اگر آپکو یہ یقین ہے کہ آپ یا کسی اور فریق کے ساتھ ، نسل ،رنگ ، قومیت،جنس،عمر یا معذوری کی بنیاد پر امتیازی سلوک کیا گیا ہے تو آن لائن شکایت درج کرانے کے لئے OCR شکایت پورٹل پہ جایئں.

HHS تمام اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائ کرتا ہے، بشمول مریضوں اور انکے اہل خانہ ، ہیلتھ انشیورنس جاری کرنےوالے، معالج، پیشہ ورانہ انجمنوں ، صارفین کےوکیلوں اور حکومتی اداروں کو،کہ وہ اپنی رائے regulations.gov پر جمع کرایئں.

،کی اشاعت کے 60 دن بعد ہیں۔ شعبہ، NPRM پر عوامی تبصرے فیڈرل رجسٹر میں NPRM قبائلی مشاورتی اجلاس بھی 31 اگست 2022 کو دوپہر 2 بجے سے ہوگا۔ شام 4:00 بجے تک مشرقی وقت. حصہ لینے کے لیے آپ کو درج ذیل پتے پر پہلے سے رجسٹریشن کرانا ہوگی۔
https://www.zoomgov.com/meeting/register/vJIsfu-rqzksEl2T8gUp_lDrWBqkU0223CY

کو مندرجہ ذیل لنک پر دیکھا اور ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے NPRM.
https://www.hhs.gov/civil-rights/for-individuals/section-1557/index.html.

NPRM کا حقائق نامہ انگریزی  اورمزید 16 زبانوں میں مندرجہ ذیل لنک پر دستیاب ہے :
https://www.hhs.gov/civil-rights/for-individuals/section-1557/index.html.

###
Note: All HHS press releases, fact sheets and other news materials are available at https://www.hhs.gov/news.
Like HHS on Facebook, follow HHS on Twitter @HHSgov, and sign up for HHS Email Updates.
Last revised:

Subscribe to RSS

Receive latest updates

Subscribe to our RSS

Media Inquiries

For general media inquiries, please contact [email protected].

Content created by Office for Civil Rights (OCR)
Content last reviewed